چینی قونصلیٹ حملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں: فواد چودھری

Last Updated On 26 November,2018 01:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے پاک چین دوستی میں دراڑیں ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، چینی قونصلیٹ پر حملے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چین سے معاشی اور دفاعی تعلق بڑھنے پر دشمن پریشان ہے، چینی قونصلیٹ پر حملے کے پیچھے کون ہے ؟ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے باعث پاکستان کی معیشت کو نقصان ہوا ہے، پاکستانی عوام نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے نتیجے میں پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کیا، ایسے زخموں سے ہمیں اور طاقت ملتی ہے۔