کراچی:چینی قونصل خانے پر حملہ، ایک دہشتگرد بلوچستان حکومت کا ملازم نکلا

Last Updated On 23 November,2018 04:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی، ایک دہشتگرد حملہ آور عبدالرازق بلوچستان حکومت کا ملازم نکلا۔

تفصیلات کے مطابق، چینی قونصل خانے پر حملہ آوروں سے متعلق ہوشربا انکشاف سامنے آئے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی کو پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق، 3 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت عبدالرازق کے نام سے ہوئی۔

کراچی: کلفٹن میں چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، دہشتگرد عبدالرازق کا تعلق بلوچستان کے علاقے خاران سے ہے۔ معلومات شیئر کرنے کیلئے سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا، ابتدائی رپورٹ پر وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں مزید غور ہوگا۔

 وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر مراد علی شاہ نے کہا مجھے یہ اطمینان ہے پولیس اور رینجرز نے ملکر کارروائی کی، سی ٹی ڈی اور ساؤتھ پولیس واقعہ کی تحقیقات کریں گے، شفاف تحقیقات چاہیئے جس میں ہر چیز واضح ہو۔