لاہور: (روزنامہ دنیا) مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی جاتی امرا پہنچی ۔ محفل میلاد میں حمد و ثنا اور نعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی۔ نواز شریف نے اپنے والد،بھائی اور اہلیہ کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی بھی کی ۔