کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Last Updated On 19 October,2018 07:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت سکردو اور مظفر آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

سکردو، چترال، دیر، مری، کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔