لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے نیب کو پروڈکشن آرڈر موصول ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ اجلاس میںبھرپور اندازسے اٹھانے کافیصلہ کر لیا۔ حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔
نیب کل شہبازشریف کو اسلام آباد لے کرجائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں بطور قائد حزب اختلاف شرکت کریں گے،نیب کو سپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر پہلے موصول ہو چکے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی اسمبلی کے کل اجلاس کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔اپوزیشن گر م جبکہ حکومت نرم ر ویہ اختیار کرے گی۔ اپوزیشن نے شہبازشریف کی گرفتاری کا معاملہ بھرپور اندازسے اٹھانے کافیصلہ کر لیا۔ حکومت نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔