اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی

Last Updated On 03 October,2018 12:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کے تعلیمی نظام بدلنے کے دعوے ابھی تک صرف دعوے ہی ہیں، وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں ڈھائی ہزار آسامیاں خالی پڑی ہیں، طلبا کو پڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی سکولوں اور کالجوں میں اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا ہے، وفاقی دارالحکومت کے 423 سرکاری سکول اور کالجز میں 2 لاکھ 15 ہزار طلبہ اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اساتذہ کی 9000 آسامیوں میں سے 2 ہزار 5 سال سے خالی ہیں۔ عدالت نے ڈیلی ویجز اساتذہ کو مستقل کرنے کا حکم دیا، مگر اس پر تاحال عمل نہیں ہوا۔

تحریک انصاف تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے نعرے پر حکومت میں آئی ہے، اب اس کا فرض بنتا ہے کہ وہ اساتذہ کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتیاں کرے تاکہ طلبا کی تعلیم کا مزید حرج نہ ہو۔