چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کو ہٹانے کا فیصلہ

Last Updated On 03 October,2018 02:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان شوکت حسین عباسی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم امکان ہے کہ وہ بطور کمشنر عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شوکت حسین عباسی کو بطور چیئرمین فوری برطرف کیا جائے، تاہم شوکت حسین بطور کمشنر ایس ای سی پی کام کرتے رہیں گے۔

شوکت حسین دسمبر2017 میں ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر تھے۔ جنوری میں ایگزیکٹو آفیسر، مارچ میں کمشنر اور مئی میں چیئرمین بنے۔