لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کے تمام کیسز ایک ہی عدالت تمام کیسسز منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں کرپشن کے حوالے سے ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔ عمران علی یوسف کو عدالت میں پیش نا ہونے کی صورت میں اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق عمران علی یوسف پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13 کروڑ رشوت لینے کا الزام ہے جبکہ نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے نیب طلب کیا گیا لیکن عمران علی یوسف طلبیوں کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔
نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم ملزم بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔ عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔