پشاور: ٹریفک وارڈن نے خواجہ سرا ڈرائیور کو مکمل کاغذات رکھنے پر تحفہ پیش کر دیا

Last Updated On 26 September,2018 02:45 pm

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں ٹریفک وارڈن نے خواجہ سرا ڈرائیور کو گاڑی اور ڈرائیونگ لائسنس سمیت کاغذات مکمل رکھنے پر خصوصی تحفہ پیش کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن گاڑی روک کر خواجہ سرا ڈرائیور کے کاغذات کا معائنہ کرتا ہے اور تمام کاغذات کی موجودگی پر بسکٹ، یادگاری مگ اور کولڈ ڈرنک پیش کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو کے ساتھ پیغام میں کہا گیا ہے کہ    ایک ٹریفک وارڈن نے خواجہ سرا ڈرائیور کا چالان کرنے کی بجائے تحفہ دیدیا کیونکہ اسکے سفری کاغزات مکمل تھے۔ خواجہ سرا پشاور شہر کے مختلف روٹس پر مسافر وین چلاتا ہے۔  

خیبرپختونخوا پولیس کی تعریف کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا کہ    ٹریفک وارڈن نے چالان کرنے کیلئے ایک سوزوکی وین روکی اور پھر کیا ہوا، پولیس کی حوصلہ افزائی ملاحظہ کریں۔