پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

Last Updated On 17 September,2018 06:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کے علاقے جلال الدین گھڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور قاتلوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔