پشاور: شہری پر تشدد، 2 ٹریفک وارڈنز معطل، تحقیقات کا حکم

Last Updated On 26 September,2018 01:27 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے شہری کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا، فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر آئی جی نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں گزشتہ شب خیبر روڈ آرٹلری چوک پر ٹریفک وارڈنز نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ٹریفک وارڈنز ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹریفک وارڈنز شہری کو گھسیٹے ہوئے لاتیں اور گھونسے مارتے ہیں، فوٹیج وائرل ہونے پر آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے دونوں ٹریفک وارڈنز کو معطل کرتے ہوئے سی سی پی او کو مزید تحقیقات کی ہدایت کر دی۔