اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سعودی قیادت کو مملکت کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھجوایا جس میں انھوں نے شاہ سلمان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔
سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوا ہے جس کا پاکستانی حکومت اور عوام تسلیم کرتے ہیں۔
عمران خان کے پیغام میں امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں گزرتے دنوں کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔