اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے بھارت کے منفی جواب پر مایوسی ہوئی، بڑے عہدے پر بیٹھے چھوٹے شخص کی سوچ چھوٹی ہی رہتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کو امن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی، بھارت نے منفی ردعمل کا اظہار کیا، مشاہدہ کیا کہ اہم عہدوں پر چھوٹے لوگ قابض ہو جاتے ہیں۔
Disappointed at the arrogant & negative response by India to my call for resumption of the peace dialogue. However, all my life I have come across small men occupying big offices who do not have the vision to see the larger picture.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 22, 2018
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے گزشتہ روز قبول کر لیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی۔ مگر پھر بھارت نے ملاقات سے انکار کردیا۔
ادھر امریکا روانگی سے قبل قطر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے پاکستان کے پیش کردہ جذبہ خیر سگالی کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا، دونوں ممالک کے تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے بیان کیا جائے گا۔