ٹریفک پولیس نے جہانگیر ترین کے بیٹے کی گاڑی کا چالان کر دیا

Last Updated On 18 September,2018 11:04 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) ٹریفک پولیس نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی گاڑی کا چالان کردیا ۔ ذرائع کے مطابق علی ترین کی گاڑی کا چالان ٹوکن شارٹ ہونے پر کیا گیا۔

یاد رہے علی ترین نے سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کے نا اہل ہونے کے بعد این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا، جس میں انہیں غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے پیر اقبال شاہ نے ایک لاکھ 13 ہزار 230 ووٹ حاصل کئے، جبکہ علی ترین کو 85 ہزار 690 ووٹ ملے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا۔