چارسدہ: (دنیا نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فرنٹئیر کانسٹیبلری کی پاسنگ آوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز، فرنٹئر کانسٹیبلری اور پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فرنٹئر کانسٹیبلری کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے سائنٹفک اور اعلی درجے کی پیشہ وارانہ ٹریننگ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، انھوں نے اقوام متحدہ اور پاکستان بھر میں ایف سی کی شاندار خدمات کو سراہا۔ ایف سی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں ایک ہزار سے زائد ریکروٹس نے شرکت کی۔