آرمی چیف 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

Last Updated On 16 September,2018 11:00 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دورہ کے دوران اپنے ہم منصب اور مختلف رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران آرمی چیف اپنے چینی ہم منصب سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔