ڈیموں کی تعمیر، پاک فوج کا ایک ارب روپے سے زائد کا عطیہ

Last Updated On 10 September,2018 10:03 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات میں پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب پچاس لاکھ روپے سے زائد کا عطیہ پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب پچاس لاکھ روپے سے زائد کا عطیہ کیا گیا ہے۔

ڈیمز فنڈ کیلئے یہ عطیہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات میں انھیں پیش کیا اور ایک ارب 50 لاکھ روپے سے زائد کا چیک دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پاک فوج کے افسران و جوانوں اور ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے دیا گیا ہے۔ افسران کی 2 دن اور جوانوں کی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک قومی ادارے کی حیثیت سے قومی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔