راولپنڈی: (دنیا نیوز) ترکی کے وزیرِ خارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات، خطے اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ترکی کے وزیرِ خارجہ نے خطے میں تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
ترکی کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کی مزید بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔