'ڈیم کی مخالفت کرنیوالے کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں'

Last Updated On 12 September,2018 09:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس کا کہنا ہے ڈیموں کی تعمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، ہم ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دینگے، آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے ڈیم بنا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ میں ڈھڈوچا ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے جو مخالفت کر رہے ہیں وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، مخالفت والوں کا ایجنڈا ہے ملک میں ڈیم نہ بنے۔ انہوں نے کہا ایک سیاستدان نے کہا سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی بنا لینی چاہیے، یہ کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں یہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا بے شک کوئی کتنا بڑا سیاستدان یا اپوزیشن لیڈر ہی کیوں نہ ہو، ڈیم ہر صورت بنائیں گے، آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے ڈیم بنا رہے ہیں۔