کلثوم نواز کی وفات، جاتی امرا میں تعزیت کرنیوالوں کی آمد جاری

Last Updated On 13 September,2018 09:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جاتی امراء میں بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق صدر ممنون حسین نے نواز شریف سے تعزیت کی، مولانا فضل الرحمان، آفتاب شیر پاؤ، لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، میاں افتخار حسین، مولانا طارق جمیل، صدر آزاد کشمیر مسعود خان، وزیراعظم فاروق حیدر، مشعال ملک اور نجم سیٹھی بھی تعزیت کیلئے آئے۔

سعودی سفیر نواف المالکی بھی جاتی امرا پہنچے اور نواز شریف سے اظہار افسوس کیا۔ سابق وزیرِاعظم کو سعودی قیادت کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ راجا ظفر الحق، ایاز صادق، مشاہد حسین، اقبال ظفر جھگڑا، مریم اورنگ زیب،م ئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر بھی جاتی امرا پہنچے۔

سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے اپنے والد میاں شریف اور بھائی عباس شریف کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ میاں نواز شریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی پہنچے جہاں انہوں نے جنازے کے مقام اور انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ خصوصی ہدایات بھی دیں۔

جمعہ شام 5 بجے کا وقت شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں نمازِ جنازہ کا مقرر ہے جبکہ تدفین جمعہ کو ہی جاتی امراء میں ہو گی۔