اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم کے جنازے میں پیپلزپارٹی کا 4 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا تعزیت کیلئے جاتی امرا جانے کا بھی امکان ہے۔
پیپلزپارٹی نے کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کیلئے وفد کو حتمی شکل دے دی، وفد میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت شامل ہے جس میں سینئر رہنما سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، سید یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور سید نویدقمر جنازے میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا نوازشریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے تعزیت پر جانے کا امکان ہے۔
بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ کل جاتی امرا میں ادا کی جائے گی جس کے بعد مرحومہ کو نوازشریف کے والد میاں شریف کے پہلو میں دفن کر دیا جائے گا۔