لاہور: عمران خان کے گھر کو بجلی فراہمی کا کام مکمل

Last Updated On 07 September,2018 06:03 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ہونے کے باعث پی ڈبلیو آر گرڈ سے دوسری لائن دی جارہی ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیرِاعظم عمران خان کے گھر زمان پارک کو دوسرے گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہم کرنے کا ابتدائی کام مکمل کر لیا۔ گھر کو پی ڈبلیو آر گرڈ سٹیشن سے بجلی کا نیا کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

زمان پارک کو اس سے قبل لیسکو کے سنی ویو گرڈ سٹیشن سے بجلی فراہم کی جا رہی ہے تاہم لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ہونے کے باعث اسے پی ڈبلیو آر سے بھی لائن دی جا رہی ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اگر ایک گرڈ سٹیشن بند ہو تو دوسرے سے وزیرِاعظم کے گھر کو بجلی فراہم کی جا سکے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کے رائیونڈ میں واقع گھر جاتی امرا کو بھی دو سورسز سے بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔