اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) زمان پارک میں 65 کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس وقت 12 سال کا تھا، رات خبر آئی کہ بھارتی پیر ا ٹروپرز نے حملہ کر دیا ہے ، گولہ باری کی آواز بھی سنائی دی جسے ہم نے گھر کی چھت پر جا کر دیکھا ، میں نے اس وقت اپنے والدین کا چہرہ دیکھا تو ان پر خوف طاری تھا۔
عمران خان نے کہا میرے کزنز نے گھر میں ایک مورچہ بنا لیا اور رات کو اپنی ہی فیملی کے بندے پر غلطی سے فائرنگ کر دی ، تاہم وہ محفوظ رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں بھی گھر میں موجود بندوق اٹھا کے جب اپنے کزنز کے پاس پہنچا تو انہوں نے مجھے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ تم ابھی چھوٹے ہو واپس گھر جاؤ، اس وقت مجھے اپنے اوپر بہت غصہ آیا۔
وزیراعظم نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب کے حاضرین کو بتایا کہ اگر میں کرکٹ کی طرف نہ جاتا تو ریٹائرڈ فوجی ہو تا، مجھے بچپن سے فوج میں جانے کا شوق تھا۔