کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ضرورت پڑی تو ڈی این اے ٹیسٹ لیا جاسکتا ہے، پولیس تمام خطوط پر تفتیش کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں آئی جی سندھ نے ساؤتھ پولیس کی جانب سے منعقدہ میڈِکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کیس کی تحقیقات جاری ہیں ضرورت پڑی تو ڈی این اے ٹیسٹ لیا جاسکتا ہے، پولیس تمام خطوط پر تفتیش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورٹ کی پولیس اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا واقعہ کا مقدمہ درج ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے میڈِیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔