کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ سندھ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے میں 3 ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا. چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر تحقیقات کیلئے آئی جی سندھ نے کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاویداخترکریں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز ضیاالدین ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔جس پر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جن کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر آئی جی سندھ نے کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ،ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ شامل ہیں جبکہ اس کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاویداخترکریں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتےمیں رپورٹ پیش کرے گی۔