ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

Last Updated On 30 August,2018 02:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

ایران کے وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے، جواد ظریف کی سیاسی و عسکری راہنماوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی دو روزے پر آج پہنچیں گے، جاپانی وزیرمملکت برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی سمیت حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریںگے، جاپانی وزیرمملکت برائے خارجہ امور جاپان کے تعاون سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں کی دستخطی تقریب میں شرکت بھی کریںگے۔