اسلام آباد: (دنیا نیوز ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹرجان مکین کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سینیٹرمکین نے ہمیشہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی کوشش کی. امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں چل بسے تھے.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان مکین نے ہمیشہ خطے میں امن واستحکام کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا اور ہمیشہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی کوشش کی۔
یاد رہے جان مکین امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ میں رکن تھے، وہ مغربی ورجینیا کے 34 ویں گورنر رہے اور صدارتی انتخاب بھی لڑا جس میں باراک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہار گئے تھے۔ انہوں نے 35 سال سیاست میں گزارے۔ قبل ازیں انہوں نے فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور لڑاکا طیارے کے پائلٹ رہے۔ مکین طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے علاج کے باوجود بیماری سے پیچھا نہ چھڑا سکے اور ان کا انتقال ہو گیا۔