کرپشن قبول نہیں، ریلوے کو18 گھنٹے کام کر کے ٹھیک کردیں گے:شیخ رشید

Last Updated On 23 August,2018 03:19 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کےجتنےلوگ نیب کومطلوب ہونگےہم انکونیب کےحوالے کرینگے، سب ہمارا احتساب کریں، نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تومیرا منہ بھی کالا ہو، ریلوے کوٹھیک کریں گے،18 ،18گھنٹے کام کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کا ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیں گے، 37 سے 40 ارب کاخسارہ جہیز میں ملا، کسی قسم کی کرپشن قبول نہیں، آدھا ریلوے نیب زدہ ہے، جتنے لوگ مطلوب ہوں گےنیب کے حوالے کر دیں گے۔میں نہیں چاہتا کہ ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو۔ ریلوے کو ٹھیک کرنے کیلئے 18 گھنٹے کام کروں گا۔سب ہمارا احتساب کریں، آئندہ چند روز میں ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں سڑکیں نہیں وہاں بھی ٹرین لے کرجانا چاہتے ہیں، ریلوے کے تمام ریسٹ ہاوسز برائے فروخت ہیں۔