چودہ اگست کے بارے مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل مذمت، شیخ رشید

Last Updated On 09 August,2018 07:46 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چودہ اگست کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کا بیان قابل مذمت ہے، یہی لوگ قیامِ پاکستان کے مخالف تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ چودہ اگست کو یومِ آزادی نہیں کچھ اور منا رہے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے اور آج شہباز شریف نے بھی اس کی تائید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری قوم عمران خان کی قیادت میں چودہ اگست کو نئے پاکستان کا جشن آزادی منائے گی اور 13 اگست کی رات لال حویلی کے باہر تاریخی جشن آزادی ہو گا۔