وزارتِ داخلہ کی یقین دہانی نہ مل سکی، شیخ رشید ناراض ہو گئے

Last Updated On 13 August,2018 07:51 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) حکومت بنی نہیں اتحادیوں کی ناراضی کا سلسلہ شروع ہو گیا، وزارتِ داخلہ کی یقین دہانی نہ ملنے پر شیخ رشید عمران خان سے ناراض ہو گئے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے وزیرِ داخلہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن پی ٹی آئی عمران خان نے انھیں کسی قسم کا گرین سگنل نہیں دیا اور کوئی اور وزارت لینے کی پیشکش کی، جس کی وجہ شیخ رشید ناراض ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیرِ داخلہ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ شفقت محمود بھی وزارتِ داخلہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تاہم وزارتوں کا حتمی فیصلہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان خود کریں گے۔