جہلم: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وزارت سنبھالنے کے بعد جب آبائی علاقے پہنچے تو انھیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور انھوں نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
فواد چودھری کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے کے بعد فواد چوہدری 21 اگست کو جب اپنے حلقے جہلم کے علاقے لدھڑ پہنچے تو مقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا جو ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سو ڈالر مالیت کے کرنسی نوٹوں پر مشتمل تھا۔ فواد چوہدری کی ڈالروں کا ہار پہنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں مقامی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ انھیں ہار پہنا رہے ہیں۔