اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو امن سفیر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا تقریب حلف برداری میں شرکت پر نوجوت سنگھ سدھوکا مشکور ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سدھو امن کے سفیر تھے، پاکستانی عوام نے محبت دی، بھارت میں سدھو کے مخالفین خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں، امن کے بغیر عوام ترقی نہیں کر سکتے۔
I want to thank Sidhu for coming to Pakistan for my oath taking. He was an ambassador of peace & was given amazing love & affection by ppl of Pakistan. Those in India who targeted him are doing a gt disservice to peace in the subcontinent - without peace our ppl cannot progress
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2018
خیال رہے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سدھ سنگھ وزیراعظم عمران خان کی حف برداری تقریب میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچے تھے۔ اس موقع پر 1992 کی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم بھی موجود تھی۔