اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم عمران خان نے احسان مانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق سربراہ احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک پیغام میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس میدان میں وسیع تجربہ رکھنے والے احسان مانی کو بطور چیئرمین پی سی بی مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے ناصرف آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کی بلکہ وہ سال تک آئی سی سی کے خزانچی اور سربراہ کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
I have appointed Ehsan Mani as Chairman PCB. He brings vast and valuable experience to the job. He represented PCB in the ICC; was Treasurer ICC for 3 yrs and then headed the ICC for another 3 yrs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 20, 2018
خیال رہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے مقرر کردہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دینے کیلئے نئے وزیرِاعظم کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔
I was waiting for the new Prime Minister to take oath before submitting my resignation as PCB Chairman, which I have done today. I wish PCB all the best and hope our cricket team goes from strength to strength. Eid Mubarak. Pakistan Zindabad. pic.twitter.com/uiIVoiRAtq
— Najam Sethi (@najamsethi) August 20, 2018
نجم سیٹھی نے کہا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاؤں گا جس سے پی سی بی کو نقصان ہو، کرکٹ سے میری روزی روٹی وابستہ نہیں ہے، میں ٹی وی پر اپنا شو بھی شروع کر سکتا ہوں، میں نے کوئی کوئی غلط کام نہیں کیا ہے کہ گھبراؤں۔Chairman PCB Najam Sethi s resignation @najamsethi pic.twitter.com/Tz469QrMC5
— PCB Official (@TheRealPCB) August 20, 2018