پشاور: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں ہی نوکریاں پیدا کرنے کے اعلان کے بعد ایک شہری نے اپنا پاسپورٹ ہی نذر آتش کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے جہانگیری کا رہائشی فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ نذر آتش کر رہا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ فرحت اللہ المعروف شغلی اپنا پاسپورٹ نذر آتش کرنے کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں 6 مہینے میں باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نئے پاکستان میں مشکلات نہیں، خوشیاں ہوں گی۔