اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان سے وزارت داخلہ کا عہدہ مانگ لیا۔ ایک دو روز میں تحریک انصاف کی کور کمٹی میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان سے ملاقات کی اور ان سے وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا۔
شیخ رشید، عمران خان سے ملاقات کے لئے پہنچے تو کپتان نے دیگر بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ہمارے وزیر ریلوے آ گئے۔ شیخ رشید نے اس موقع پر تو خاموشی اختیار کی مگر کپتان سے ون آن ون ملاقات میں انھوں نے وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا جس پر عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔