عدلیہ کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال، پیپلز پارٹی کا اظہارِ لاتعلقی

Last Updated On 09 August,2018 10:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں عدلیہ کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا، ترجمان کا کہنا ہے پارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر دھاندلی کے حوالے سے ہونے والے احتجاج میں کچھ لوگوں کی طرف سے عدلیہ مخالف نعرہ بازی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے، پارٹی عوامی مسائل پر اپنی رائے دینے کے ساتھ حل کے لئے کوششیں کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پارٹی کبھی بھی نازیبا زبان کے استعمال کی حمایت نہیں کرتی، پارٹی سیاست میں ذاتی عناد اور ہتک آمیز زبان کے خلاف ہے اور رہے گی۔