نبيل گبول کی کراچی ايئرپورٹ پر شہری سے تلخ‌ کلامی، دھکا دے کر گرا دیا

Last Updated On 05 August,2018 12:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کراچي ايئرپورٹ پر پيپلزپارٹي کي ناقص کارکردگي کے سوال پرآپے سے باہرہوگئے۔ تلخ کلامي کے بعد شہري کو دھکا دے کرگرا دیا اور غيرمناسب زبان کا استعمال بھي کيا۔

پيپلز پارٹي کے رہنما نبيل گبول کا کراچی ائیر پورٹ پر ایک شہری سے اسوقت مار پیٹ پر اتر آئے جب پیپلز پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے سوال اٹھایا گیا۔ نبيل گبول نے آپے سے اتنا باہر ہوئے کہ مسافر کو دھکا مار کے زمین پر گرا ديا۔ ايئر پورٹ پر ديگر مسافر حيران و پريشان جبکہ سيکيورٹي اہلکار تماشہ ديکھتے رہے۔ اتنا ہي نہيں نبيل گبول نے ادھيڑ عمر مسافر سے نامناسب زبان استعمال کی اور دھمکايا۔ جبکہ موقف یہ دیا کہ نشے میں دُھت پی ٹی آئی کارکن نے مجھ پر حملہ کیا۔

نبیل گبول کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا پر عوام نے پیپلزپارٹی جیالے کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تاہم اس معاملے پر پولیس کی جانب سے فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔