کراچی: (دنیا نیوز) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج کراچی میں پارٹی کی ہنگامی میٹنگ طلب کر لی ہے جس میں صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت سازی کے حوالے سے معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پیپلز پارٹی کی آج دوپہر 2 بجے ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے جس میں تمام اہم پارٹی رہنمائوں کو شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ میٹنگ میں سندھ میں حکومت سازی کے حوالے سے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ دوسری سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔