سیاسی جلسوں کی بہار، بلاول آج سیہون، شہباز ملتان میں جلسے سے خطاب کرینگے

Last Updated On 22 July,2018 01:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انتخابات میں گنتی کے چند روز ہی باقی رہ گئے جس کے باعث سیاسی جلسوں کی بہار آگئی۔ سیاستدانوں نے ایک دوسرے پر وار شروع کر دیئے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آج بڑے سیاسی شوکریں گی۔

بلاول بھٹو زرداری آج سیہون، میہڑ اور لاڑکانہ میں خطاب کریں گے، وہ انتخابی مہم کےآخری 2 دن 6 شہروں میں انتخابی محاذ سجائیں گے جن میں سے 6 شہروں میں آخری 2 دن انتخابی میدان لگاءیں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف آج ملتان میں انتخابی محاذ سجائیں گے اور آج اپنےحلقہ انتخاب میں ریلی کی بھی قیادت کریں گے۔ ن لیگ کل ڈی جی خان میں انتخابی مہم کااختتامی جلسہ کرے گی۔