نوازشریف کا اڈیالہ جیل میں معمول کا میڈیکل چیک اپ

Last Updated On 28 July,2018 03:00 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ سکینڈل میں سزا بھگتنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کا ڈاکٹروں کی ٹیم نے معمول کا معائنہ کیا۔

پمز ہسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا جس کے دوران سابق وزیراعظم کا معمول کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کی ای سی جی کی، شوگر اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا۔