نواز شریف اور مریم کو قیدی نمبر الاٹ

Last Updated On 23 July,2018 11:24 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ جیل انتظامیہ نے دونوں مجرمان کو قیدی نمبر جاری کر دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو قیدی نمبر 1421 اور مریم نواز کو قیدی نمبر 1422 الاٹ ہوا ہے لیکن دونوں کو تاحال مشقت نہیں سونپی گئی۔