گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار

Last Updated On 19 July,2018 11:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو میکے آنا مہنگا پڑ گیا ، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس کی وجہ سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا، شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نائلہ بی بی خاوند سے ناراض ہو کر بہاولنگر سے لاہور والدین کے گھر آئی تھی، اس کا خاوند راستے میں تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون کے ورثہ نے تھانہ گرین ٹاؤن میں ملزم کے خلاف درخواست دائر کر دی، جس پر ملزم کو گرفتار کر کے تفشیش شروع کر دی گئی ہے۔