قید بامشقت کے قیدیوں کو ہر کام خود کرنا ہوتا ہے

Last Updated On 07 July,2018 08:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) قیدِ بامشقت قیدیوں کے ذمے کون سے کام ہیں؟ قانونی ماہرین کی رائے میں جیل میں سہولتوں کی توقع نہیں کی جا سکتی لیکن سپرنٹنڈنٹ جیل پر منحصر ہے کہ وہ قیدی کو کس کام پر لگاتے ہیں، جیل مینوئل میں بامشقت سزا پانے والے قیدی کو کام کرنا پڑتا ہے، کھانا پکانا، کپڑے دھونا اور صفائی بھی کرنا پڑتی ہے، ہر بار مزدوری کی اجرت ملتی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کو رحم آ جائے تو کسی کام کی نگرانی پر لگا سکتا ہے، قیدی خواتین کو نسبتاً زیادہ سہولتیں ملتی ہیں لیکن جیل میں نواز شریف، مریم اور صفدر ایک ساتھ نہیں رہ سکیں گے۔