'ہر سوموٹو کے پیچھے ایک مقصد، عدلیہ مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتی'

Last Updated On 23 June,2018 03:35 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ہر سو موٹو کے پیچھے وجہ ہے، جوڈیشل سسٹم کا کام صرف انصاف فراہم کرنا ہے، کہیں ناانصافی نہیں کی گئی، یقین دلاتا ہوں کسی ازخود نوٹس میں بدنیتی شامل نہیں۔

وکلاء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، ہسپتالوں کے دورے زندگیاں بچانے کیلئے ہیں، ہم کوئی یتیم اور محتاج نہیں کہ اگر کوئی حق کیلئے نہ اٹھے تو جوڈیشری بھی خاموش رہے۔ انہوں نے کہا بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، پاکستانی عوام کو جاننا ہوگا کہ انکے بنیادی حقوق کیا ہیں، صاف پانی اور ماحول کا تحفظ ناگزیر ہو گیا ہے، سندھ میں لوگوں کی صحت کو خدشات ہیں۔