عدالتی حکم پر عملدرآمد، میانی صاحب قبرستان میں احاطوں کی مسماری شروع

Last Updated On 21 June,2018 01:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے میانی صاحب قبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا، 100 سے زائد غیر قانونی احاطے مسمار کئے جائیں گے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ میں میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے استفسار کیا بتائیں احاطوں کی دیواریں گرا دیں ہیں یا نہیں، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا احاطے گرانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:میانی صاحب قبرستان میں احاطوں کی رپورٹ طلب

جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے عدالتی حکم پر من وعن عمل کیا جائے، احاطوں کی دیواریں گرانے میں کوئی شہری رکاوٹ ڈالے تو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیں۔ عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو کل عمل درآمد رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔