عام انتخابات وقت پر اور شفاف ہونے چاہیئں: یوسف رضا گیلانی

Last Updated On 16 June,2018 01:55 pm

ملتان: (دنیا نیوز) سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیئے کام کیا، عام انتخابات وقت پر اور شفاف ہونے چاہیئں۔

ملتان میں دربار موسیٰ پاک میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عید اخور ، بھائی چارے اور خوشیوں کا پیغام ہے، اس موقع پر پاکستان کی حفاظت کے لیئے قربانیاں دینے والوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیئے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کے دور مین سوات آپریشن شروع ہوا اور ملا فضل اللہ کی ہلاکت ملک کے لئے بہتر ہے، یوسف رضا گیلانی نے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیئے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔