اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ ملاقات میں نگران وزیرِاعظم کے ناموں پر مشاورت کی جائیگی۔
تفصیل کے مطابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات آج ہو گی۔ ملاقات میں نگران وزیرِاعظم کے ناموں پر مشاورت ہو گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیرِاعظم کے معاملے پر آج وزیرِاعظم شاہ خاقان عباسی سے ملاقات کروں گا۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں اتفاق ہونے کی صورت میں نگران وزیرِاعظم کے نام کا اعلان کیا جائیگا۔ ملاقات میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔