وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، احسن اقبال کی بھی شرکت

Last Updated On 17 May,2018 10:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں گوادر فری زون کو ٹیکس چھوٹ سمیت 7 نکاتی ایجنڈے زیر غور آئے گا۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، ای سی سی گوادر فری زون کو ٹیکس چھوٹ کی اجازت دے گی، پرائیویٹ ایل این جی کمپنیوں کو پورٹ قاسم پر جگہ دی جائے گی، ماڑی پیٹرولیم کمپنی سے پاک عرب فرٹیلائزر کمپنی کو گیس فراہمی کی منظوری دی جائے گی۔

قدرتی گیس کی نئی قیمتوں کی منظوری بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اوگرا کی سفارشات کے مطابق گیس لاسز کی وصولی کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جبکہ گیس کمپنیوں کے نقصانات کی مرحلہ وار وصولی کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی قاتلانہ حملے کے بعد کابینہ اجلاس میں شریک ہیں، جس پر وفاقی کابینہ نے وزیر داخلہ کو اجلاس میں خوش آمدید کہا، کابینہ نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔