اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ان کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر عسکری قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم ایک اہم پریس کانفرنس بھی کر رہے ہیں جس میں نواز شریف کے متنازع بیان کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق بھی اظہار خیال کریں گے۔