فیصل آباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد سانحے میں دریائے نیلم میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے طالبعلم معظم کا تاحال کوئی سراغ نہ لگ سکا۔ معظم کے اہلخانہ اپنے لختِ جگر کی جُدائی میں غم سے نڈھال دِکھائی دیتے ہیں۔
طالبعلم معظم اپنے دوستوں کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے مظفرآباد گیا تھا۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق معظم کا نام جاں بحق ہونے والے افراد کی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے جبکہ معظم کی لاش ملنے کے حوالہ سے کسی قسم کی کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں جس سے معظم کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
لاپتہ ہونے والے طالبعلم معظم کے والدین کہتے ہیں مظفر آباد اور فیصل آباد کی انتظامیہ کے درمیان بہتر روابط نہ ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے بیٹے کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔